Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم چندرشیکھر حقیقی سماج وادی رہنما تھے، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چندر شیکھر صحیح معنوں میں سچے سماج وادی رہنما تھے۔ انہوںنے ہمیشہ ملک کے غریب کسان ، مزدور اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مسلسل پارلیمنٹ میں آواز بلند کی۔ملک میں پارلیمانی روایات مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وزیر اعظم چندر شیکھر کے حوالے سے ودھان سبھا بھون کے سینٹرل ہال میں منعقدہ تقریب میں 2کتابوں کی رونمائی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چندر شیکھر کے ساتھ پارلیمنٹ میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال سیاسی پارٹیوں سے ہٹ کر بنیادی اور ہندوستان کی ترقی کے موضوع پر کیا کرتے تھے۔انہوں نے کبھی اصول کیخلاف سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہیں اس بات پر یقین تھا کہ اگر حوصلہ نہیں ہوگا تو فیصلہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہنداورمیانمار سرحد کے کھمبے ہٹانے کی خبر بے بنیادہے،رویش کمار

 

شیئر: