Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی نماز ادا کرسکتے ہیں

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے آج تاج محل میں نماز پڑھنے پر عائد پابندی کیخلاف دائر درخواست کو خارج کردیا۔جس میں درخواست کی گئی تھی کہ وہاں باہر سے آنے والوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے اور اس سلسلے میں ضلعی حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔عدالت عظمی کی  سہ رکنی بنچ  کی صدارت چیف جسٹس دیپک مشرا کررہے تھے، اس درخواست کو مسترد کردیا سپریم کورٹ نے کہا کہ تاج محل دنیا کے 7عجائبات میں سے ایک ہے۔ لوگ دیگر مساجد میں بھی نماز ادا کرسکتے ہیں۔واضح ہو کہ 24جنوری کو آگرہ انتظامیہ نے تاج محل کے احاطے میں واقع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرانے کیلئے باہر سے آنے والوں پر پابندی لگا دی تھی ۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر آگرہ سے باہرکے رہنے والے افراد اور سیاحوں کو تاج محل کے احاطے میں ہونیوالی نماز جمعہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔اسی فیصلے کو سپریم کورٹ میں تاج محل مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید ابراہیم حسین زیدن نے چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سال بھر دنیا کے مختلف ممالک سے سیاح آگرہ آتے ہیں۔ انہیں تاج محل کے احاطے میں قائم مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنا من مانا اور غیر قانونی عمل ہے۔ بنچ نے سوال کیا کہ جمعہ کی نماز کیلئے انہیں تاج محل میں ہی کیوں جانا چاہئے ؟ دیگر مساجد میں بھی نماز ادا کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -پرسنل لا بورڈ کا تمام اضلاع میں شرعی عدالتوں کے قیام کا منصوبہ
 

شیئر: