Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: پاکستان کی قومی یکجہتی میں ملکی میڈیا کے کردار پر سیمینار

 ملک میں امن و امان  او رترقی کا  دارومدار  میڈیا پر ہے،  مقررین
جدہ (جاوید راہو) پاکستان قومی یکجہتی فورم نے جدہ میں ایک سیمینارمنعقد کیا جسکا  عنوان پاکستان کی قومی یکجہتی میں  پاکستانی میڈیا کا کردار سیمینار کے  مہمان خصوصی جرنلسٹ فورم کے چیئرمین   امیر محمد خان اور پاکستان  قونصلیٹ کے پریس اتاشی ارشد منیر تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یکجہتی فورم کے بانی  چیئرمین ریاض حسین بخاری نے صحافت کے اعلیٰ معیار پر پاکستان  جرنلسٹ فورم کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا    اور توقع ظاہر کی  کہ  جس طرح پی جے ایف سے  منسلک پاکستانی میڈیا کے  نمائندے ملک کی نیک نامی کیلئے کام کرتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی صحافی اسی  حب الوطنی کا مظاہرہ کریں۔مہمان ِخصوصی امیر محمد خان نے کہا کہ جرنلسٹ  فورم کے تمام اراکین پاکستان کمیونٹی اور پاکستان کی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ  سیاست دان اپنے  اندر تحمل کے جذبے کو ابھارینگے  تو عوام بھی انکے نقش  قدم پر چلتے  ہوئے مخالف کی بات تحمل سے سنیںگے۔  انہوں نے کہا مجھے صحافت  سے  وابستہ ہوئے40 سال کا عرصہ ہوچکا ہے  میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ  میڈیا کی آزادی کا  غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے اراکین کشمیر کے شہداء کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  وہاں مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ تقریب کے  صدر ارشد منیر نے کہا کہ اس  وقت ملک میں امن  و امان اور ترقی کا  دارومدار  میڈیا پرہے کہ  وہ عوام کو کس طرف لے  جاتا ہے۔  تقریب سے  جرنلسٹ  فورم کے  صدر شاہد نعیم ، جنرل سیکریٹری جمیل  راٹھو،  جماعت اسلامی کے  اعجاز اعوان، تحریک انصاف  جدہ کے  صدر    احمد بشیر، پی پی   کے چیف آرگنائزر تصور  چوہدری،عوامی نیشنل  پارٹی  کے نوشیرواں خٹک،مسلم لیگ  ن کے  انصر گھمن،کشمیر کمیٹی کے  رکن راجہ زریں نے بھی خطاب کیا۔

شیئر: