Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو نے 177ملین پونڈ کی پیشکش ٹھکرا دی

 
میڈرڈ:ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے اطالوی کلب جوونٹس میں ٹرانسفر ہونے کا معاملہ آج حتمی طور پر طے پائے گا۔ ریئل میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز اور اس ٹرانسفر کیلئے سرگرم پرتگالی فٹبال ایجنٹ جورگ مینڈس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں 88ملین پونڈ کے عوض رونالڈو کی اٹلی منتقلی کی منظوری دے دی جائے گی۔اطالوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام معاملات طے ہو چکے ہیں اور اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔ رونالڈو جو فیفا ورلڈ کپ 2018ءمیں پرتگال کی ٹیم کے باہر ہو جانے کے باعث اپنی صلاحیتوں کو نہیں منوا سکے اب خود بھی اطالوی کلب منتقلی کے خواشمند ہیں اور انہوں نے ایک کلب کی جانب سے 177ملین پونڈ کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔ رونالڈو ان دنوں اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں ۔ پرتگالی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے کے بعد اب رونالڈ و نئے سیزن کے لئے تازہ دم ہو رہے ہیں۔ انہوں چینی کلب کی پیشکش ٹھکرانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ فٹبال کے مرکزی دھارے میں موجود رہنے کے لئے یورپ ہی میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

شیئر: