Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کے ہاتھوں شوہر اور 4 بچوں کا قتل

خوشاب: صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں 34 سالہ خاتون گلناز نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کو کلہاڑیوں سے حملہ کرکے جان سے مار ڈالا۔مقامی پولیس کے مطابق خاتون کا اپنے شوہر کے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ جس کے باعث گلناز نے رات گئے شوہر اور بچوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں قتل کرنے کے لیے خاتون نے کلہاڑی ہی کا استعمال کیا اور قتل کے بعد لاشوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کردیں جبکہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پشاور: 10 شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ‘ شہر میں سوگ

شیئر: