”امید کی بحالی“ آپریشن میں شریک فوجیوں کو استثنیٰ
ریاض ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ”امید کی بحالی“ مشن میں شریک ان تمام فوجیوں کو عسکری سزاﺅں سے استثنیٰ دیدیا جن کے خلاف ضابطہ شکنی کی کارروائی ہوگئی تھی۔ شاہ سلمان نے امید کی بحالی عسکری آپریشن میں شریک عسکری اداروں کے تمام جوانوں کی قربانیوں اور مثالی کارکردگی پر قدرو منزلت کے اظہار کیلئے انہیں معافی دیدی۔ یہ اطلاع ملتے ہی انکے اہل خانہ کے حلقو ںمیں خوش کی لہر دوڑ گئی۔