Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عابدہ حسین نے تحریک انصاف کی حمایت کردی

جھنگ ..سابق وفاقی وزیرسیدہ عابدہ حسین نے این اے114میں تحریک انصاف کے امیدوارصاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔جھنگ میں پریس کانفرنس کے دوران عابدہ حسین نے کہا کہ میری بیٹی سیدہ صغریٰ امام این اے 115 سے آزاد امیدوار ہیں،اس حلقے سے صاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ این اے114 آبائی حلقہ ہے۔ ہماری حمایت سے محبوب سلطان کی فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ این اے 115میں تحریک انصاف کی امیدوارغلام بی بی بھروانہ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اس لئے این اے 115میں سیدہ صغریٰ امام کی حمایت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:ووٹ کو عزت دینا چوروں کو نہیں،عمران خان

شیئر: