Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگ میں محصور 30لڑکیوں کو بحفاظت نکال لیا

مکہ مکرمہ ....یہاں چاکلیٹ کی مشہور لیڈیز فیکٹری میں آگ لگنے پر 30سے زیادہ کارکن لڑکیاں محصور ہوگئی تھیں۔ فیکٹری میں دھواں پھیلنے سے 3کارکن لڑکیاں بے ہوش ہوگئی تھیں۔ یتیموں کی فلاحی انجمن ”اضائ“ کے کارکن حسین عبدالقادر نے جائے وقوعہ سے گزرتے ہوئے چیخ و پکار اور ”بچاﺅ“ ، ”بچاﺅ“ کی آوازیں سن کر گاڑی پارک کی اور فیکٹری کا دراوزہ توڑ کر لڑکیوں کو وہاں سے نکالا۔ شہری دفاع کو بھی اطلاع دیدی گئی۔ اہلکاروں نے آگ بجھا کر حسین عبدالقادر کا شکریہ ادا کیا۔
 
 

شیئر: