کتے کا گوشت پیش کرنے کے شبہ میں ریستوران سربمہر
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
ابہا.... عسیر ریجن میں الحریضہ کی الساحل بلدیہ کے افسران نے گاہکوں کو کتے کا گوشت پیش کرنے کی اطلاع پر ریستوران سربمہر کردیا۔ متعلقہ کارکن سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی او رریستوران سے گوشت کے نمونے لیکر معائنے کیلئے لیباریٹری بھیج دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار کو ایک کارکن پر شبہ ہوا تھا کہ اس نے کتا ذبح کیا ہے۔ فوری طور پر اس نے چھپائی گئی کھال دریافت کرلی اور بلدیہ کے افسران سے مل کر شکایت درج کرادی۔ الحریضہ بلدیہ کے چیئرمین علی آل جلبان نے بتایا کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر ریستوران بند کردیا گیا اور مطلوبہ کارروائی شروع کردی گئی۔