Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور ایکسپریس وے پر 4دکانوں میں آتشزدگی، 2جل کر راکھ

کانپور۔۔۔۔کانپور ایکسپریس وے پر آج صبح 4دکانوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ 2دکانیں دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ دکان کے نزدیک کھڑے آدھا درجن رکشے اور ٹھیلے آگ کی زد میں آگئے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی درجنوں ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ امولیہ گپتا کی دکان سے شروع ہوئی جو تیل کی دکان ہے ۔ جلتا ہوا تیل بہہ کر اخلاق مرزا کی دکان میں چلا گیا جس سے ان کی دکان میں آگ لگ گئی اور دونوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔اخلاق کی دکان سے متصل راجیش گپتا اور جے نارائن کی دکانوں تک آگ پہنچ گئی۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر راجیش اور جے نارائن کی دکانوں کو جلنے سے بچالیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے آتشزدگی کے اسباب جاننے کیلئے تفتیشی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -گورکھپور: بچوں کی موت کے کلیدی ملزم ضمانت پر جیل سے باہر آگئے

شیئر: