Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبل از الیکشن دھاندلی کے باوجود بائیکاٹ نہیں کریں گے‘ ن لیگ

نارووال:  ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے ہی نیب کی کارروائیاں قبل از الیکشن دھاندلی ہے لیکن کچھ بھی ہو اجئے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف نے کرپشن کے مگرمچھوں کو ملا کر ق لیگ بنوائی۔ ان کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں اور وہ دبئی میں مزے کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ نواز شریف کو شاباش دینے کے بجائے سزا دی جا رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ 25 جولائی کو کامیاب ہوکر ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرے گی۔ شہباز شریف منجھے ہوئے لیڈر ہیں جب کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کو ایک گھنٹہ بھی حکومت کا تجربہ نہیں۔

شیئر: