سرکاری ٹی وی پر مجرم نواز شریف کی کوریج پر پابندی
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد...سرکاری ٹی وی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوریج پر پابندی لگا دی۔نواز شریف کے حوالے سے کسی پروگرام اور ٹاک شوز میں بات چیت یا تبصرہ نہیں کیا جا سکے گا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے بیانات، ٹاک شوز اور دیگر پروگرام پر پابندی لگا دی ۔پی ٹی وی انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنے تمام متعلقہ اسٹاف کو آگاہ کیا ہے کہ مجرم کے پیڈ اشتہارات بھی پی ٹی وی پر نشر نہ کئے جائیں۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔