نااہل امیدوار کے بیٹے کو پی ٹی آئی کاٹکٹ مل گیا
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
گوجرانوالہ: تحریک انصاف نے گوجرانوالہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 53 سے نااہل امیدوار ناصر چیمہ کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 53 سے نئے امیدوار جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل ان کے والد کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔ ناصر چیمہ پر انتخابی تشہیر کی مہم کے دوران آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بورڈ پر لگانے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ ناصر چیمہ نے اپنی نااہلیت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ناصر چیمہ کے بیٹے جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو جمال ناصر چیمہ کو بلے کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔