Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کے بعد نگراں وزیر اعظم بھی پشاور میں

پشاور: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنر خیبر پختون خوا ظفر اقبال جھگڑا سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان بھی موجود تھے۔ اہم ملاقات میں نگراں وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختون خوا کے درمیان صوبے میں امن وامان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر اعظم بعد میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے پشاور میں اعلیٰ سطح کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں اے این پی کے رہنما کی شہادت کے بعد آج آرمی چیف بھی پشاور پہنچے ہیں اور انہوں نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
 
 

شیئر: