Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک اور جنید خان کیلئے نیا سنگ میل

 
بولا وائیو:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک زمبابوے کے خلاف آج کے میچ میں 25 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 7000رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 8ویں بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں تیز ترین بیٹسمین بھی بن جائیں گے ۔ زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف 3ملکی سیریز کے دوران اچھی بیٹنگ فارم کو دیکھتے ہوئے شعیب ملک کیلئے اس سیریزمیں نہ صرف یہ سنگ میل عبور کرنا بلکہ خاطر خواہ رنز بنا نے کا اچھا موقع ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کو ون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف3وکٹوں کی ضرورت ہے اور اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو عمر گل کے ساتھ مشترکہ طور پر تیز ترین100ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں پاکستانی بولر بن جائیں گے۔

شیئر: