Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می اے 2 کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون می اے 2 کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 5.99 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو بیک سنسر اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3010 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ کنیکٹیویٹی کیلئے فون میں فور جی ، ایل ٹی ای ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ دی جائے گی۔ 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت بیس ہزار ہندوستانی روپے ، 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 22 ہزار 800 ہندوستانی روپے اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت پچیس ہزار 600 ہندوستانی روپے ہونے کا امکان ہے۔
 

شیئر: