Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ: شاہد خاقان کی نااہلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی سے متعلق دائر کی گئی اپیل مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی ہونے والی سماعت میں عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ ن کے رہنما کی نااہلی کے لیے اپیل مسترد کردی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹریبونل کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ بتائیں کاغذات نامزدگی میں کون سے حقائق چھپائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کا معاملے سے کوئی واسطہ ہے نہ تعلق، جائیں الیکشن کے بعد پٹیشن دائر کریں۔
جسٹس اعجازالااحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا اعتراض بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانے جیسا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نااہلی کے لیے دائر اپیل مسترد کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے شاہد حاقان عباسی کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -نیب کی ٹیم وارنٹ لیکر ابو ظبی روانہ

شیئر: