مستونگ میں دھماکہ،سراج رئیسانی سمیت15 جاں بحق
مستونگ... بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کے قافلے کے قریب دھما کے میں 15 جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بی اے پی کے انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میںسراج رئیسانی شدید زخمی ہوگئے ۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔سراج رئیسانی پی پی 35 مستونگ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس سے قبل بنوں میں سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ وزیر اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تاہم اکرام درانی محفوظ رہے۔