Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرل فرینڈ سے وڈیو کالنگ کے دوران جھگڑا، لڑکے نے لگائی پھانسی

نئی دہلی۔۔۔۔۔جنوب 24پرگنہ ضلع کے بروئی پور علاقے میں رہنے والا17سالہ نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرواقعہ کی چھان بین شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان11ویں کلاس کا طالب علم تھا۔گرل فرینڈ سے واٹس ایپ پر وڈیو چیٹنگ کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہونے کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

شیئر: