کم عمر ترین امن نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی حقیقی زندگی پر بننے والی بالی وڈ کی نئی فلم گل مکئی کا پہلا ٹریلر جاری کیاگیاہے۔ چائلڈ اسٹار ریم سین ملالہ کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں۔ہدایتکار امجد خان کی نئی فلم 'گل مکئی' میں ملالہ کی سوات وادی میں گزری زندگی اور پھر دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے سے لےکر امن کا نوبل انعام حاصل کرنے تک کی کہانی کو فلم کی صورت میں پیش کیاگیاہے۔