اسلام آباد ....شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔ وزارت قانون کے سیکریٹری نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔ جس کے مطابق اڈیالہ جیل کو احتساب عدالت نمبر ایک کی کارروائی کے لئے مختص کردیا گیا ۔ اب نواز شریف کے خلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔ ان ریفرنسز میں العزیزیہ اسٹیل ملزاورفلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس شامل ہیں۔اڈیالہ جیل میں ٹرائل کاحکم احتساب آرڈیننس کی شق16 کے تحت دیا گیا ۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے ۔اس سے قبل نیب پراسیکیوٹر نے سیکیورٹی خدشا ت کے باعث احتساب عدالت سے نواز شریف کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اورمریم اڈیالہ منتقل