نجران پر داغا جانے والا حوثی میزائل ناکارہ
ریاض: نجران پر داغا جانے والا حوثی میزائل ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرفورس نے آج ہفتہ کو نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لئے حوثی میزائل فضا میں ناکارہ بنادیا۔ میزائل یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقہ سے داغا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔