Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں محنت قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان اور انتباہی نوٹس

 ریا ض.... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی ٹیموں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تجارتی خلاف ورزیوں پر200 چالان جبکہ 94 انتباہی نوٹس جاری کئے ۔ عکاظ اخبار نے ریجنل ڈائریکٹر وزارت محنت کے حوالے سے کہا ہے کہ کی ذیلی ٹیموں نے قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے اور سعودائزیشن کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروانے کےلئے مملکت کے مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق تفتیشی کارروائیاں کی۔ جن علاقوں میں تفتیشی کارروائیاں کی گئیں ان میں الخرج کمشنری ، الافلاج ، وادی الدواسر ، الزلفی ، الغاط ، المجمعہ ، عفیف ، شقراء، المزاحمیہ اور الدوادمی کے علاوہ دیگر علاقے بھی شامل تھے ۔ ٹیموںنے سعودائزیشن اور خواتین ملازمین کی جگہ غیر ملکیوں کے کام کرنے پر چالان کئے جبکہ بعض دکان مالکان کو وزارت محنت کی معمولی خلاف ورزیوں پر انتباہی نوٹس جاری کئے گئے ۔ 
 

شیئر: