Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیا مرزانے خاموشی توڑ دی

36 سالہ اداکارہ دیا مرزا نے بالی وڈ میں خواتین کے ساتھ مبینہ دہرے معیارکے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔ایک رسالے سے بات چیت کرتے ہوئے دیا نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ایک منصوبے اور فیصلے کے تحت گزشتہ کئی سال سے فلم انڈسٹری سے دور رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اداکاراو¿ں کے لئے بہترین اور جاندار کردار نہیں ہوتے اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب منتخب فلموں میں ہی کام کریں گی اور کم دکھائی دیں گی ۔ ا نہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں خاص عمر کے بعد اداکاراو¿ں کو اچھے کردار نہیں ملتے جبکہ شادی شدہ خواتین کو بھی وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو غیر شادی شدہ لڑکیوں کو دی جاتی ہے تاہم اب بالی وڈ میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے اورلڑکیاں بھی روایات کو بدلتے ہوئے درست وقت پر شادی کر رہی ہیں اور ساتھ ہی انڈسٹری میں اپنا نام بنا رہی ہیں۔دیا مرزا نے اعتراف کیا کہ اب بولی وڈ میں تھوڑی بہت تبدیلی آنا شروع ہوئی ہے اور خواتین کو اچھے کردار ملنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ ”سنجو“’ سے پہلے دیا مرزا کی آخری فلم 7 سال قبل 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم”لو، بریک اپس، زندگی“تھی۔
 

شیئر: