بیوٹی ٹپس
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
بیس سے تیس سال کی عمر کے دوران جلد اضافی توجہ کا تقاضا کرتی ہے لہذا اس عمر میں آپ کو چاہیے کہ اپنی رنگت اور نقوش کو نکھارنے لے لیے میک اپ کی بنیادی تکنیک سیکھیں . باہر نکلتے وقت معیاری سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں . ہمیشہ آئل فری فاؤنڈیشن اور میک اپ استعمال کریں اور سونے سے پہلے میک اپ اچھی طرح صاف کر لیں . میک اپ کے بے تحاشہ استعمال سے بھی گریز کریں ورنہ چہرے پر بڑی عمر کے تاثرات نمایاں ہوتے ہیں . اسکے علاوہ جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال کو اپنا معمول بنائیں . غیر معیاری اور بلا ضرورت کریموں کے استعمال سے اجتناب کریں . اپنے چہرے کو دن میں کئی بار ٹھنڈے پانی سے دھوئیں تاکہ گرد و غبار نکل جائے اور چہرہ تروتازہ دکھائی دے . پھل اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ، دودھ پیئیں اور تیز مرچ مصالحے والی اشیاء کھانے سے گریز کریں . پانی زیادہ پیئیں اور بھرپور نیند لیں . جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی موسچرائزنگ کریم استعمال کریں . آنکھوں کی تھکن دور کرنے کے لیے کھیرے کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں . اس کے علاوہ اگر آپ سیاہ حلقوں کے مسائل سے دوچار ہیں تو آلو کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھنا اس مسئلے کو حل کر سکتاہے .