Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیدوارں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ،ناصر الملک

کوئٹہ.. نگراں  وزیراعظم جسٹس ناصر الملک نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی امیدواروں اور سیاسی ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں شرکت کرنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اتوار کو نگراںوزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاوس کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا عمومی اور سانحہ مستونگ کے تناظر میں خصوصی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے مستونگ دھماکے کے بارے میں اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی۔ نگراں وزیراعظم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی امیدواروں اور سیاسی ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں شرکت کرنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیکیورٹی اور ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے سلامتی سے متعلق انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے مشاورت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے بچانے کے لئے ان کا تعاون حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور معاونت سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے فوری مہم بھی شروع کرنی چاہیے تاکہ عام لوگوں کو سیکیورٹی سے متعلق معیاری طریقہ ہائے کار (ایس او پیز) کے بارے میں معلومات مل سکیں اور لوگ اس پر عمل کر سکیں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کوئٹہ پہنچ گئے
 

شیئر: