Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالا ، باراتیوں کی وین اور ٹرالر میں تصادم ،17ہلاک

  حیدر آباد... ہالا کے قریب نیشنل ہائی وے پرمسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 17 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔حادثہ پیر کو علی الصباح ہالااور بھٹ شاہ کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ باراتیوں سے بھری وین ٹائر پنکچر ہونے کے باعث سڑک کے کنارے کھڑی تھی پیچھے سے آنے والا ٹرالر ٹکرا گیا ۔ حادثہ اس قدر شد ید تھا کہ وین کی باڈی کاٹ کر نعشوں کو نکالا گیا ۔ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ حیدر آباد کے رہائشی سکرنڈ میں شادی تقریب کے بعد واپسی جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں:سانحہ مستونگ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد149ہوگئی
 

شیئر: