الرس سمر فیسٹیول کی ریکارڈ کامیابی
الرس ... امیر فیصل بن بندر پارک میں قائم الرس سمر فیسٹیول دیکھنے کیلئے 30روز کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ شائقین پہنچے۔ یہ قصیم ریجن کی سطح پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور سب سے طویل میلہ ثابت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میلے میں تعلقات عامہ کے انچارج عبدالعزیز الھدیب نے واضح کیا کہ اللہ کے کرم سے میلے نے اپنے سیاحتی اہداف پورے کرلئے۔ متعدد پروگرام کامیابی سے منعقد کئے۔ خاص طور پر بادیہ نشینوں کا خیمہ، عوامی تھیٹر، کلاسیکل گاڑیوں ، عوامی کھانوں ، القصیم میں اونٹنیوں کے قافلوں، بچوں کی نرسری ، تلواروں کا نجدی رقص اور ہنر مندوں کے پروگرام بیحد مقبول ہوئے۔