انتخابی عملے کے جرائم سے متعلق سزاؤں کا تعین
اسلام آباد: رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے دوران فرائض میں غفلت برتنے یا کسی بھی قسم کی جعل سازی کی صورت میں انتخابی عملے کو ان کے جرائم کے مطابق دی جانے والی سزاؤں کا تعین کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع مطابق انتخابی عملے کی جانب سے کاغذات میں کسی بھی قسم کا رد و بدل جرم سمجھا جائے گا اور بیلٹ پیپر پر دانستہ سرکاری مہر کو خراب کرنے سمیت بیلٹ باکس کی سیل توڑنا بھی جرم تصور کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان جرائم میں ملوث انتخابی عملے کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکیں گی اسی طرح ووٹر کو مجبور کرنا، ووٹ اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا بھی غیرقانونی ہوگا جس کی سزا 2 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔