Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں الیکشن ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیو ں نہیں،بلاول

کو ئٹہ ..پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی بہادر قوم ہے 25جولا ئی کو ووٹ کی طاقت سے دہشتگردی کو شکست دیگی ۔عراق اور افغانستان میں دہشتگردی کے ما حول میں الیکشن ہو سکتے ہیں تو پا کستان میں کیو ں نہیں ۔ شہید سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت اور سانحہ مستونگ  میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہیں بھی دہشتگردی نہیں ہونی چائیے۔ سیکیورٹی اولین ترجیح ہو نی چاہیے ۔ الیکشن ہو نگے اور وقت پر ہو نگے ۔عراق اور افغانستان میں دہشتگردی کے ما حول میں الیکشن ہو سکتے ہیں تو پا کستان میں بھی ہو سکتے ہیں ۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں انتخابی جلسے سے ہولوگرام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار آکر بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کریں گے۔تعلیم، صحت اور ترقی لائیں گے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے 5سال میں بے روزگاری میں اضافہ کیا۔ سی پیک پنجاب میں تو نظرآرہا ہے مگر بلوچستان میں کہیں نظر نہیں آرہا ۔ ہمیں پتہ ہے کہ بلوچستان میں تعلیم یافتہ نوجوان مستقبل کے حوالے سے پریشان ہے۔ اقتدار میں آکر بلوچستان کی محرو میوں کا خاتمہ کریں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سانحہ مستونگ،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد149ہوگئی

شیئر: