طائف میں گھر کے سامنے سے گاڑی چوری کر کے نذر آتش کر دی گئی
طائف.... طائف کے المنتزہ محلے میں گھر کے سامنے کھڑی ہوئی گاڑی چوری کر کے نذر آتش کر دی گئی۔ مقامی شہری عدنان العوفی نے اپنی بپتا سناتے ہوئے کہا کہ اس نے گاڑی چوری ہونے پر پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔ اس سے مطالبہ کیا گیا کہ ہر 6گھنٹے بعد رپورٹ کے بابت دریافت کرتے رہو۔ ایک مطالبہ یہ بھی کیا گیا کہ عینی شاہد کی شہادت بھی قلمبند کرائی جائے۔ العوفی کا کہنا ہے کہ پٹرول اسٹیشن پر گاڑی میں تیل بھروانے پر سی سی ٹی وی کیمروں کی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی۔ پٹرول اسٹیشن پر گاڑی چرانے والے کو خدشہ لاحق ہوا تو وہاں سے فرار ہو گیا۔ چوری کی واردات کی رپورٹ کے 3دن بعد پتہ چلا کہ چور نے گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ چوری کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔ العوفی کا کہنا ہے کہ اسے پولیس نے غیر ضروری مطالبات کی تکمیل میں الجھائے رکھا۔ اگر پٹرول اسٹیشن کی رپورٹ ملتے ہی کارروائی شروع کی جاتی تو اس کی گاڑی اصلی حالت میں اسے مل سکتی تھی۔