Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہرہ صفدر پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس؟

  اسلام آباد... جسٹس سیدہ طاہر صفدر کو بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیش نے اجلاس میں جسٹس طاہر صفدر کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے پر غور ہو گا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کمیشن کا اجلاس30 جولائی کو طلب کیا ہے۔ بلوچستان کے موجودہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی یکم اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن سے منظور ی کے بعد جسٹس طاہرہ صفدر پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی ۔ جسٹس طاہر ہ صفدر اگلے سال اکتوبر تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گی ۔واضح رہے کہ جسٹس طاہرہ صفدر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کیس سننے والی بنچ کی بھی رکن ہیں۔ انہیں بلوچستان کی پہلی خاتون سول جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسی طرح بلوچستا ن ہائیکورٹ کی پہلی خاتون جج بھی ہیں۔طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

شیئر: