کراچی میں بوندا باندی اور بارش کی پیش گوئی
کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے موسم کے حوالے سے ایک اچھی خبر۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ تین روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کیبادلوں کی وجہ سے شہر کا موسم معتدل رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کا موسم ابر آلود رہا جس سے گرمی کا زور کچھ کم محسوس ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی سمت سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 28.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ مطلع ابر آلود ہونے کے باعث آئندہ 3 روز کے دوران مختلف مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔ جبکہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔