پی آئی اے کا طیارہ ائیر سفاری کیلئے استعمال کرنے کا نوٹس
اسلام آباد...چیئرمین نیب نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے مبینہ طورپر اپنے دوستوں کے ہمراہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے ا سکردو جانے والی پرواز کو ایئر سفاری کے طورپر نانگا پربت کی فضائی سیر کے لئے غیر قانونی طورپر استعمال کرنے اور اسکردو ایئر پورٹ پر میبنہ طورپر اسکردو سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو ڈھائی گھنٹے ا سکردو ایئر پورٹ پر غیر ضرور ی انتظار کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ۔ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ذمہ داران کو تعین کرنے کے ساتھ ڈی جی نیب گلگت بلتستان،راولپنڈی کو شکایت کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے پی آئی اے کا طیارہ ملک سے بلا اجازت باہر لے جاکر کوڑیوں کے بھاو فروخت کرنے کی شکایت کی رپورٹ بھی فوری طورپر طلب کر لی ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے جس کی کارکردگی قوم کی امنگوں کے برعکس ہونے کے ساتھ قومی سرمایہ کا ھی مبینہ طورپرپر بے دریغ استعمال ہونے کے علاوہ ادارہ ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہا ہے جس کاتدارک اور قومی سرمایہ کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔