گوگل کا مہدی حسن کو خراج عقیدت
پاکستان کے کلاسیکی موسیقی کے شہنشاہ کہلانے والے معروف گلوکار مہدی حسن کو دنیا کے نامور سرچ انجن گوگل نے خراج عقیدت پیش کیاہے حال ہی میں گلوکار مہدی حسن کے یوم پیدائش پر گوگل کی جانب سے مہدی حسن کا ڈوڈل پیش کیاگیا۔مہدی حسن 18 جولائی کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے فن گائیکی کا آغاز ریڈیو سے کیا بعد ازاں ٹی وی اور فلموں میں ان کی آواز کوبے حد پسند کیاگیا۔ منفرد گلوکاری کے مالک مہدی حسن 6 برس قبل دار فانی کوچ کرگئے تھے۔