Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18ملین سے زیادہ لوگ مملکت میں سوشل میڈیا سے منسلک ہیں، رکن شوریٰ

ریاض.... سعودی مجلس شوریٰ کے رکن اور ابلاغی امو رکے ماہر ڈاکٹر فایز الشہری نے واضح کیا ہے کہ ان دنوں معاشرے میں سوشل میڈیا کا ہی راج ہے۔ 18ملین سے زیادہ لوگ سوشل میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔ روایتی ابلاغی اداروں کو اس قدر مقبولیت کبھی نصیب نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا کے مشاہیر عوام میں بیحد مقبول ہیں لیکن معاشرے پر اثر انداز نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہرت اور اثر اندازی میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی شہری سوشل میڈیا پر مضامین اوروڈیو کلپ چھان بین کے بغیر نہ جاری کیا کریں۔و جہ یہ ہے کہ ہمارے دشمن انہیں ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے دشمن اچھی خاصی تعداد میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا سعودی روایتی ابلاغی اداروں پر غلبہ حاصل کرلے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ ، تخریبی افکار اور ملحدانہ خیالات پھیلائے جارہے ہیں ان سے ہوشیار رہا جائے۔

شیئر: