ریاض.... انسدادتمباکو نوشی کی فلاحی انجمن (نقا ) کے چیئرمین سلیمان الصبی نے مطالبہ کیا ہے کہ سگریٹ کے پیکٹ کی قیمت بڑھا کر 50ریال کردی جائے۔ شیشے کا استعمال استراحات میں بند کیا جائے اور غیر شادی شدہ لڑکوں کی رہائش کی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سگریٹ نوش کے علاج پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔ تمباکو نوشی کے باعث سالانہ 70ہزار افراد مر رہے ہیں۔ علاج پر سالانہ 5ارب ریال خرچ ہورہے ہیں۔ سگریٹ کی درآمدات سے گزشتہ 4برسوں کے دوران 13ارب ریال سے زیادہ کی کمائی کی گئی۔ سب سے چھوٹا سگریٹ نوش 11برس اور سب سے معمر سگریٹ نوش 80برس کا پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلباءو طالبات دونوں سگریٹ کی لت میں مبتلا ہیں۔بڑے شہروں میں سگریٹ پینے والی خواتین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گھنٹے شیشے کاا ستعمال 10سے 20سگریٹ کے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔