شمالی پیرو ..... کہتے ہیں کہ اچھی اولاد قدرت کی نعمت ہے اور یہ نعمت ان بچوں کو کہا جاتا ہے جو اپنے والدین کاخیال رکھتے ہیں لیکن یہاں رہنے والے 3نابکار اور ناہنجار قسم کے بھائی بہنوں نے اپنی 75سالہ ماں پر اتنا تشدد کیا کہ وہ ہلاک ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ ان بچوں نے اپنی بیمار ماں کو بھوت پریت کے زیر اثر قرار دیتے ہوئے بھوت نکالنے کا ایک انوکھا طریقہ نکالا۔ پہلے تو ان لڑکوں نے جن کی عمریں 38،41اور46سال ہیں۔ پہلے اپنی ماں کی آنکھ نکالی پھرپیٹ کا ٹ کر آنتیں باہر پھینک دیں اور جب وہ مر گئی تو پولیس کو انہوںنے خود ہی اطلاع دیدی۔ ملزمان نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ انہیں ایک شیطانی اور ظلماتی قوت نے ایسا کرنے کیلئے کہا تھا۔ پولیس نے ٹیوڈورا نامی 75سالہ خاتون کی مسخ شدہ نعش اس کے گھر سے نکال لی ہے۔ پولیس کی اطلاعات کے مطابق ان تینوں نے اپنی ماں کو ہلاک کرنے کے بعد اسی کے خون سے نہلانے کی رسم بھی ادا کی۔ قاتل بچوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ اس نے خواب میں کسی نے یہ نسخہ بتایا تھا کہ اپنی ماں کو صحت مند دیکھنا چاہتا ہے تو اسکے ساتھ وہی سلوک کرے جو اسے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے تینوں بچوں کو گرفتار کرلیا ہے اور تینوں نے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔ مقامی پولیس کمشنر جولیو نے پیرو کے ٹی وی چینل 21کو بتایا کہ ان ظالم بچوں نے ماں پر چاقو
سے حملہ کیا۔