Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرات اور الرٹس کی خبریں جعلی ہیں‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش جعلی خطرات اور سیکیورٹی الرٹس کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے حملوں کے خطرے کے الرٹ جعلی ہیں۔ کسی بھی خطرے کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پراپیگنڈے کا مقصد خوف وہراس اور غیر یقینی پھیلانا ہے، شہری جعلی کالوں اورغلط پروپیگنڈے پرتوجہ نہ دیں جب کہ آئی ایس پی آرکے حوالے سے کوئی بھی اطلاع آفیشل ویب سائٹ پردیکھی جائے ۔
 
 

شیئر: