دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی طویل القامت خاتون کا انتقال
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
ٹوبہ ٹیک سنگھ: دنیا بھر میں شہرت کی حامل ایشیا کی طویل القامت خاتون زینب بی بی انتقال کر گئیں۔ اپنے غیر معمولی قد کی وجہ سے مشہور خاتون ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے کی رہنے والی تھی اور ان کی عمر 46 برس تھی۔ ذرائع کے مطابق طویل القامت خاتون دیہات 295 گ ب میں رہتی تھی۔ انہیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ یہ دنیا کی دوسری جبکہ ایشیا کی پہلی طویل القامت خاتون تھیں۔ جس کی وجہ سے 2003ءمیں زینب بی بی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل تھا۔46 سالہ 7 فٹ 2 انچ قد کی حامل زیب بی بی کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق انہیں گردوں اور شوگر کی بیماری لاحق تھی جو اس کی موت کا باعث بنیں۔