Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ یونیورسٹی سے 25کالجوں کا الحاق

لکھنؤ۔۔۔۔لکھنؤ یونیورسٹی نے 25کالجوں کو الحاق کی منظوری دیدی۔ یونیورسٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 30کالجوں کے الحاق کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ان میں سے 25کالجوں کو مختلف کورسز کی اجازت مل گئی۔علاوہ ازیں5کالجوں کو سیلف فنانس کورس شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کالجوں میں اسی سال سے داخلے کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں لکھنؤ یونیورسٹی کی انجینیئرنگ فیکلٹی کیلئے ہونیوالی تقرری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جن 25کالجوں کو الحاق کی منظوری دی گئی ہے ان میں سردار پٹیل کالج، بھال چندر انسٹیٹیوٹ، سینٹ مدر ٹریساکالج، انسٹیٹیوٹ آف کوآپریٹیو، گوئل انسٹیٹیوٹ، شیرووڈ کالج، بورا انسٹیٹیوٹ، نگر نگم کالج، کے کے وی ، درگا شکشا نیکیتن، ارم کالج، ایگزان مانٹیسری کالج، ڈاکٹر آشا اسمرتی کالج، راما کانوینٹ، نرودیشور ڈگری کالج، اسلامیہ ڈگری کالج، رادھے شیام کالج، اکبری بیگم لا کالج، دویا سنگھ میموریل کالج، سوریہ کالج آف مینجمنٹ، ممتاز پی جی کالج، لکھنؤ ڈگری کالج، گوتم بدھ ڈگری کالج، اے کے جی کالج، شری کرشن دتا اکیڈمی اور ون استھلی گیان پیٹھ ڈگری کالج شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹی وی چینلز پر ہونیوالی بدتمیزی پر پابندی کا مطالبہ

شیئر: