Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارانسی: پل کی ریلنگ توڑتی ہوئی کار ندی میں گرگئی ،2افراد ہلاک

وارانسی۔۔۔۔اترپردیش کے شہر وارانسی کینٹ تھانہ میں ایک تیز رفتار کار ورونا پل کی ریلنگ توڑتی ہوئی ندی میں جاگری۔راہگیروں کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کرین کے ذریعے کار کو ندی سے باہر نکالا تاہم کار میں سوار دونوں افراد کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق مرنیوالوں کی شناخت ان کی جیب سے ملنے والے کاغذات کی بنیاد پر چوکا گھاٹ کے رہنے والے لکشمن سنگھ جبکہ ان کے دوست کاٹن مل چوکا گھاٹ کے رہنے والے سبھا شکشواہا کے طور پر ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار نوجوانوں کے منہ سے شراب کی بو آرہی تھی ۔لکشمن کے والد راج نرائن نے بتایا کہ لکشمن سنگھ اپنے دوست کے ساتھ کسی کام سے گیا ہوا تھا۔ رات دیر گئے واپس گھر آرہا تھا کہ ورنا پل پر آوارہ جانور اچانک سامنے آنے سے کار بے قابو ہوکرپل کی ریلنگ توڑتی ہوئی ندی میں گرگئی جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -شوہر کا دوسری خاتون سے تعلق پر بیوی کی خودکشی

شیئر: