کینسر کے خلاف جنگ میں کامیاب بچے اسپتال سے رخصت
لندن .... برسٹل کے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج سرطان زدہ بچے اپنی جرا¿ت اور ہمت کے طفیل حیرت انگیز طور پر پوری طرح صحتیاب ہوگئے۔ ان خوش قسمت اور بہادر بچوں کو برسٹل کے اسپتال کی انتظامیہ اور آس پاس کے دوسرے اسپتالوں کے ذمہ داروں نے شاندار گارڈ آف آنر پیش کرکے رخصت کیا۔کہا جاتا ہے کہ صحت مند ہونے والے بچوںمیں 4سالہ آسکر بھی شامل ہے۔ جس کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا۔ بچے نے کیمو تھراپی ، سرجری اور ریڈیائی علاج بڑی کامیابی او رہمت کیساتھ کرایا اور علاج کے بعد جرمنی واپس چلاگیا جہاں اسکا شاندار اور پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ روانگی سے قبل ویسٹ مڈلینڈ کے رہنے والے بچے آسکر کو اسپتال انتظامیہ نے شاندار طریقے سے تحائف کے ساتھ رخصت کیا۔ اپنی جرا¿ت سے آسکر دوسرے سرطان زدہ بچوں کیلئے ہمت اور جرات کا سبب بن رہا ہے اور اسکی دیکھا دیکھی دوسرے بچے بھی بہادری سے اپنے مرض کامقابلہ کرکے صحت یاب ہوسکتے ہیں۔