Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو ایران کے جوہری سمجھوتے سے ہم نے نکلوایا،نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے نکلوانے میں ان کے ملک نے کلیدی کردار ادا کیا۔ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے امریکہ کو علیحدہ کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ:کشتی ڈوب گئی ، 11سیاح ہلاک
 

شیئر: