امارات اور چین کے درمیان 13معاہدوں پر دستخط
ابوظبی: متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان 13معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ چینی صدر کے دورہ ابوظبی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ شراکت داری کے معاہدے ہوئے۔اقتصادی شعبے سمیت امارات میں شمسی توانائی کے منصوبے قائم کرنے کے علاوہ دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ چینی صدر کا دورہ ابوظبی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک تعاون کے نئے شعبوں پر کام کریں گے۔
امارات کی مزید خبریں یہاں پڑھیں