Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر علی شجرہ پیپلزپارٹی سے خارج

  کراچی .. پیپلزپارٹی نے فیڈرل کونسل کے رکن مظفر علی شجرہ کو کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں پارٹی سے خارج کردیا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے پر مظفر علی شجرہ کو پارٹی سے نکالا گیا۔ انہوں نے انتخابات میں کالعدم تنظیم کی حمایت حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں پاکستان راہ حق پارٹی کے تحت عوام دوست گروپ کے پلیٹ فارم سے متفقہ امیدوار سامنے آئے تھے۔ان امیدواروں میں کالعدم اہل سنت والجماعت کے اورنگزیب فاروقی قومی اسمبلی جبکہ مظفر علی شجرہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار تھے۔ انتخابی پوسٹر کے مطابق این اے 238 پر اورنگزیب فاروقی کا انتخابی نشان استری پی ایس 91 پر مظفر علی شجرہ کا انتخابی نشان نلکا تھا۔ اس تصویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:بیچارے کھلاڑیوں پر ترس آرہا ہے،بختاور

شیئر: