Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف نے بھائی کے ساتھ ہاتھ کردیا،عمران

  بنوں ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر نیب کو مضبوط کریں۔تحریک انصاف میں آکر ملک کے مسائل حل کرے گی۔ اس مرتبہ دھاندلی نہیں ہو گی کیونکہ کرپٹ لوگوں کا صفایا ہو گیا ۔ بنوں اور کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل بھجوا دیا اور خود گاڑی سے نہیں اترے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو جو دھوکہ دیا وہ کوئی دشمن بھی نہ دیتا ۔شہباز شریف نے بھائی کے ساتھ ہاتھ کردیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمے کیلئے دن رات محنت کی ۔فضل الرحمان ملک کی نہیں صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عظیم قوم ہے ،جرات مند،بہادر،نڈر اور محب وطن لیکن بدقسمتی سے حکمران مخلص نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ بنوں اس لئے آیا کہ مجھے بتایا گیا یہاں آپکی جان کو خطرہ ہے۔ اکرم د±رانی کہتا عمران خان ڈر گیا وہ نہیں آئے گا۔اکرم د±رانی میں آگیا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو شکست دینے کے لئے مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعت اکٹھی ہوگئی ہیں۔یہ عالمی اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں لیکن میں ان سب کا مقابلہ کروں گا اور انہیں شکست سے دوچار کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آج یہ جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوگی یہ اس لئے دھاندلی کا چور مچارہے ہیں کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے۔میں کہتا ہوں دھاندلی ہونے والی نہیں ان کا صفایا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کے 300ارب روپے چوری کئے اربوں روپے چوری کرنے والا کہتا ہے کہ جیل میں گرمی لگ رہی ہے ۔ کیا انہیں فائیو سٹار ہوٹل میں منتقل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ خدارا جاگ جائیے۔ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے بلے کو مہر لگائیں۔
مزید پڑھیں:الیکشن میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے ،فوجی ترجمان
 

شیئر: