انٹیکس انڈائی 5 اسمارٹ فون لانچ
انٹیکس کمپنی نے اپنا نیا اسمارٹ فون انٹیکس انڈائی 5 لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون کی اہم خاصیت اس میں موجود فور جی کنکٹیویٹی اور 4000 ملی ایمپئیر آورز کی بڑی بیٹری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس اسمارٹ فون میں گلاس پروٹیکشن اور ایل ای ڈی سیلفی لائٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ نوگٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون میں کارڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج شامل کیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر فون کے کیمرہ سیٹ اپ کا جائزہ لیا جائے تو اسمارٹ فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور فرنٹ پر بھی سیلفی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا سنسر شامل ہے۔کیمرے میں ایچ ڈی آر ، بیوٹیفیکیشن موڈ اور پیناروما فیچرز بھی شامل ہیں ۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت پانچ ہزار ہندوستانی روپے ہے۔