Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار کئے جاچکے ، ادارہ امن عامہ

ریاض.... ادارہ امن عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں جاری غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران اب تک گرفتار ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 40 ہزار 629 تک پہنچ چکی ہے ۔ گرفتار کئے جانے والے غیر ملکیوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔ ادارے کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 149 ہے جبکہ مملکت کے قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ 41 ہزار 926 افراد کو گرفتار کیا گیا جوقانون محنت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کفیل کے علاوہ دوسرے مقامات پر کام کر رہے تھے۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی خلا ف ورزیوں کے مرتکب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 554 ہے جبکہ 23 ہزار524 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے سرحدی فورس کے اہلکاروںنے گرفتار کیا ۔ 973افراد کو غیر قانونی طریقے سے مملکت کی سرحد عبور کرکے پڑوسی ملک میں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو قانون کے مطابق پناہ دینا ا ور انہیں سفری سہولت کے علاوہ روزگار وغیر ہ مہیا کرنا قانونی طور پر جرم ہے جس پر 2297 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ غیر قانونی مقیمین کو پنا ہ اور روزگار فراہم کرنے پر 463 سعودیوں کے خلاف بھی مقدمہ قائم کیا گیا ۔ اب تک 3لاکھ67ہزار 352 غیر ملکیوں کوانکے ملک روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ 2 لاکھ 50ہزار 396 افراد فلائٹوں کے انتظار میں ہیں ۔2 لاکھ1577 تارکین کو سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ڈیپوٹیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے انکے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد انہیں مملکت سے بے دخل کردیاجائےگا۔ 
 

شیئر: