ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ایک سوال پر کہا کہ آج سے پہلے ریحام کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ زندگی میں کئی غلطیاں کیں۔ریحام خان کے ساتھ شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری شادی سے قبل بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا۔جب بھی ملاقات ہوئی انہوں نے چہرے کو نقاب سے ڈھک رکھا ہوتا تھا۔ شادی کے بعد جب بشریٰ بی بی کودیکھا تو مایوسی نہیں ہوئی۔ اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذہانت اور کردار کی بہت عزت کرتا ہوں۔ صوفیانہ طرزعمل میں اوروں سے بلند پایا۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے۔ طاقت ور کا احتساب کئے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ احتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے ملکی ترقی کے لئے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔